• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ ڈیشا پٹانی کے والد کورونا کے شکار

بالی ووڈ اداکارہ ڈیشا پٹانی کے والد جگدیش پٹانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بے رحمانہ حملے جاری ہیں جہاں دنیا میں تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ افراد کا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

احیتاط نہ برتنے پر یہ وائرس کسی کو بھی لگ سکتا ہے، تاہم بالی ووڈ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کسی نہ کسی شخصیت کو اس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ اداکارہ ڈیشا پٹانی کے والد جگدیش پٹانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

جگدیش پٹانی کے ساتھ ساتھ اتر پردیش پاور ڈپارٹمنٹ کے دو ملازم بھی اس کا شکار ہوئے ہیں۔

View this post on Instagram

Love you my superhero️

A post shared by disha patani (paatni) (@dishapatani) on


ڈیشا پٹانی نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے عبارت لکھی کہ ’میں اپنے ہیرو سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔

تاہم میڈیا میں ڈیشا پٹانی سے متعلق کوئی رپورٹس سامنے نہیں آسکیں۔

تازہ ترین