آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میں اپنے گھر سے دور ملازمت کرتا ہوں جو کہ تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ میں نے ملازمت کے دوران رہائش یہیں رکھی ہے۔ چاریا پانچ دن بعد گھر جاتا ہوں ۔ اب میں ملازمت اسی جگہ پر کرتا ہوں، لیکن اپنی رہائش تبدیل کی ہے۔پہلی رہائش پر میں نے ایک مرتبہ پندرہ دن گزارے تھے اور دوسری رہائش جو پہلی رہائش سے 16 کلومیٹر دور ہے، ابھی تک یہاں پانچ سے زیادہ دن نہیں گزرے تو اس حوالے سے نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب:۔ اس دوسری جگہ جب تک آپ پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت نہیں کریں گے،اس وقت تک آپ یہاں مسافر رہیں گے، مگرشرط یہ ہے کہ جائے ملازمت سے آپ نے مستقل رہائش ختم کردی ہو اوردوسری جگہ پہلے شہر کے علاوہ کوئی اورشہر یا بستی ہو۔(الدر المختار وحاشيۃ ابن عابدین۔رد المحتار)

اقراء سے مزید