• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب آٹے، چینی کے نرخوں میں مصنوعی اضافے پر سخت برہم

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آٹے اور چینی کے نرخوں میں مصنوعی اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آٹے اور چینی کی دستیابی میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے ہدایت کی کہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کریں اور اسٹاک، سپلائی اور نرخوں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔

وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مون سون میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کی سپلائی اور مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین