آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لانگ جمپر آصف کو پاک فوج تربیت دے گی

ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والے لانگ جمپر محمد آصف کو پاک فوج تربیت دے گی۔

اس حوالے سے صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اکرم ساہی نے کہا کہ آرمی کے اتھلیٹکس کوچ محمد آصف کی ٹریننگ کریں گے۔

میجرجنرل (ر) اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ محمد آصف اب آرمی اتھلیٹکس ٹیم کو جوائن کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ آرمی کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہوگی فیڈریشن آصف کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ پاک آرمی جیسے پروفیشنل ادارے کا محمد آصف کو ریکروٹ کرنا خوش آئندہے، آصف پاکستان اتھلیٹکس کا سرمایہ ثابت ہوگا۔

سہولیات سے محروم محمد آصف کی گیارہ موٹر سائیکلیں ایک ساتھ اور نہر پھلانگنے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس سے قبل ایتھلیٹکس فیڈریشن نے محمد آصف کو کراچی سے لاہور طلب کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید