• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کا معاملہ اُٹھانے پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن و استحکام اور قراردادوں پر عمل درآمد سیکورٹی کونسل کی ذمے داری ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اُٹھانے والے سیکورٹی کونسل اراکین کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف صاف اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے سے حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اُن کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین