راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) لڑکی کو برہنہ کرکےاس کی ویڈیوبناکر سوشل میڈیاپرچلانے والے ملزم عامرقریشی کو گرفتار کرلیاگیا۔ 14 جولائی کو واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او وارث خان کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعدازاںویڈیو میں نظر آنے والی نامعلوم مظلوم لڑکی کو تلاش کر کے 22 جولائی کو عدالت میں اس کا بیان ریکارڈ کروایا گیا۔ملزمان ارسلان اور محسن گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئے۔ملز موں نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔پولیس نے جمعرات کی رات مرکزی ملزم عامرقریشی کوگرفتارکرلیا جسے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔