• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی ایجنسیاں شکر کے نوابوں کیخلاف مقدمات بنانے کیلئے تحقیقات میں مصروف

اسلام آباد (طارق بٹ) نصف درجن کے قریب ریاستی ایجنسیاں شکر کے نوابوں کے خلاف مقدمات بنانے کیلئے تحقیقات میں جوشیلے انداز میں مصروف ہیں جن کی شناخت شوگر کمیشن میں ہوئی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی بورڈ برائےمحصولات (ایف بی آر)، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے شوگر مل مالکان کے خلاف علیحدہ علیحدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس مقصد کیلئے حکومت نے شوگر کمیشن کے نتائج کے متعلقہ حصے انہیں حوالے کردئیے ہیں۔ جب شوگر کمیشن نے شوگر اسکیم کی انکوائری کی تھی تو چینی 80 روپے فی کلو پر فروخت ہورہی تھی جبکہ اب یہ 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید مہنگی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر کی صنعت شدید بحران میں چکر کھارہی ہے جیسا کہ کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کسی بھی ضمنی اشارے کے خوف سے معروف آڈٹ اور چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ فرمزاپنی وابستگی کے عمل سے بچنے کی کوشش میں شوگر گروہوں سے استعفے دے رہی ہیں اور بینکس مشکل میں گرفتار کسی صنعت کو زیر کار سرمایہ دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

تازہ ترین