• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے الطاف حسین کے ’’را‘‘سے رابطوں پر بریفنگ نہیں دی‘رحمان ملک

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نے کراچی میں برطانیہ کے سابق ڈپٹی ہیڈآف مشن شہریارخان نیازی  کے اس دعوے کو مستردکیاہے کہ برطانوی حکومت نے انہیں بحیثیت وزیرداخلہ الطاف حسین کے ’’را‘‘ سے رابطوں پر بریفنگ دی تھی۔اتوارکو دی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ یہ سفید جھوٹ ہے ‘مجھے اس معاملے پر کبھی کوئی بریفنگ نہیں دی گئی ‘سابق وزیرداخلہ نے شہریارنیازی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی لیگل ٹیم کو سابق برطانوی سفارتکارکے خلاف کیس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے‘ان کا مزیدکہناتھاکہ شہریارنیازی کا بیان بے بنیاداورسچائی سے عاری ہے‘سستی شہرت کیلئے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ انہوں نے برطانوی وزیرداخلہ سے الطاف حسین کے معاملے پر کبھی کوئی بات نہیں کی ۔
تازہ ترین