• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پر فرد جرم لگی ہے،کیس سنجیدہ ہے ،شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے فرد جرم پر شہباز شریف کو تعویز دھاگا کرنے کا مشورہ د یا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد اپوزیشن کا مطالبہ ہوگا نیب ختم کر دیں، عمران خان کے ساتھ ہیں، وہ پانچ سال پورا کر ینگے شہباز شریف پر فرد جرم لگی ہے،کیس سنجیدہ ہے، اے پی سی 15 اگست تک نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائے گا،جلد اپوزیشن کا مطالبہ ہوگا نیب ختم کر دیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، اے پی سی 15 اگست تک نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائے گا، اپوزیشن میں وہ دم خم نہیں، انہیں سہولتیں اور رعایت چاہیئے۔

تازہ ترین