آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کشمیر کا مسئلہ منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گا، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی کشمیر کی آزادی کے عزم کے ساتھ منایا جائیگا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کے یوم استحصال کے موقع پر بھارت کے ساتھ پوری دنیا کو یہ باور کرایا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام تنہا نہیں ہیں۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کا ایشو اب اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گا اور عالمی برادری سمیت اقوام متحدہ کے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کی قدر کرتے ہوئے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے پوری دنیا کو آگاہ کیا جائے۔

اسلام آباد سے مزید