• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک ملازمین کو جولائی2021 تک گھروں سےکام کرنے کی اجازت

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کمپنیز اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفسز جانا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔

گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالے سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔

تازہ ترین