آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی میں نالوں سے کچرا نکالنے کا کام جاری ہے، زبیر چنا

کراچی میں نالوں سے کچرا نکالنے کا کام جاری ہے، زبیر چنا


سولڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی کیسی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر زبیر چنا کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے کراچی میں نالوں سے کچرا نکالنے کا کام جاری ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پراجیکٹ ڈائریکٹر زبیر چنا کا کہنا تھا کہ 3 جولائی سے اب تک 38 نالوں سے 42 لاکھ 75ہزار 30 کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام 3 جولائی کو شروع کیا تھا،3 اگست کو تین نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کے سپرد کیا گیا جب میں گجر نالہ، سی بی ایم نالہ اور مواچھ گوٹھ نالے شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 نالوں سے 70 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا ہے، یہ کچرا سائٹ ایریا اور جام چاکرو میں لینڈ فل سائٹ میں ڈالا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید