• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ کا سعودی عرب سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، شہباز شریف

وزیرخارجہ کا سعودی عرب سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، شہباز شریف


قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے وزیرخارجہ کےسعودی عرب کے بارے میں بیان کوغیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دوست برادرملک سعودی عرب سےمتعلق غیرذمہ دارانہ بیان قابل مذمت ہے،پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان اسٹریٹجک اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ،سعودی عرب نےپاکستان کو مشکل کےہرمرحلےپر قومی مفادات میں ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے، حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے پاکستان کوخارجہ میدان میں تنہائی کاشکارکررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت خارجہ محاذپر حماقت یاپھرکسی دانستہ ایجنڈےکےتحت زک پہنچارہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ امت کے اتحاد اور ان میں اختلاف کو سلجھانے میں کردار ادا کیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت اس سےپہلےبھی قریبی اور دوست ممالک سےمتعلق ایسی ہی حرکتیں کرچکی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب سے معذرت کی جائے اور معاملات کو دانائی اور احسن انداز سے ڈیل کیاجائے۔

تازہ ترین