• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا، احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پاکستان کے برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریجک اور تاریخی تعلقات ہیں۔ 

سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ برادرانہ ملک کے حوالے سے میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیان مہلک اور بدترین سفارتکاری ہے۔ اناڑی حکومت پاکستان کے کلیدی مفادات سے کھیل رہی ہے۔

تازہ ترین