• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی بی حکومت کا سیاحت کا شعبہ کھولنے کا باضابطہ اعلان

گلگت بلتستان (جی بی) حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ سے بند سیاحت کا شعبہ پھر سے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ، کل 8 اگست سے شروع ہونے والی سیاحتی سرگرمیوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے فیصلے کی روشنی میں نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے سیاحت کے شعبے کو کھولنے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس فیصلے کے بعد محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نےبھی سیاحوں کے داخلے 5 ماہ سے جاری پابندی کو ختم کرتے ہوئےکل بروز ہفتہ 8 اگست سے سیاحتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہےاور اس حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کردی گئی ہیں ۔

جی بی میں داخل ہونے والے ہر سیاح کو صحت کے شعبے کے مستند ادارے کی طرف سے جاری کردہ Covid-19 کی نیگیٹو رپورٹ، ہوٹل بکنگ کی تفصیل اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آنے جانے کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین