پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، نہتے کشمیریوں پر ظلم روکنا پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے۔
میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن خطے میں ایک سانحہ ہے، مودی نے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ کر کے پوری دنیا کو چیلنج دیا، ہمیں سفارتی سطح پر بھارت کو دنیا میں بے نقاب کرنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف لفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے کشمیر کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی، کشمیر کے لیے سفارتی سطح پر آج ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا، پوری قوم نےمل کر ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو جواب دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کے عظیم تر مفاد میں ایٹمی دھماکے کیے تھے۔