آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نواز کی ڈیل ہویا ڈھیل نقصان شہباز فیملی کا ہوا، تجزیہ کار

’نواز کی ڈیل ہویا ڈھیل نقصان شہباز فیملی کا ہوا‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال ن لیگ نے سیاسی فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو دیدیا، اپوزیشن کی نمائندگی کرنے میں کس کی کارکردگی بہتر رہی ہے؟ تجزیہ کاروں نے کہاکہ نواز شریف کی ڈیل ہو یا ڈھیل ہو نقصان شہباز شریف فیملی کا ہوا،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں صرف غلطیوں کی نہیں کرپشن کی بھی بات ہورہی ہے ۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاسی کارکردگی اچھی ہے اس لئے ن لیگ نے سیاسی فیصلوں کا حق انہیں دیا ہے، یہ الگ بحث ہے کہ یہ شہباز شریف کی کارکردگی اور سیاسی بصیرت ہے یا غلامی ہے، شاہد خاقا ن عباسی کی بڑھکیں سن سن کر کان پک گئے ہیں۔

خواجہ آصف کی اپوزیشن میں آتے ہی یادداشت واپس آجاتی ہے اور وہ رٹی رٹائی تقریریں شروع کردیتے ہیں، شہباز شریف کی سیاست حقائق پر مبنی ہے، نہ بڑھکیں ، نہ دعوے اور نہ ہی جھوٹے خواب دکھاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید