کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے سندھ کو ختم کردیا ہے ، جب وزارت سنبھالی تو پاکستان کے پاس 9جہاز تھے جن کی تعداد اب 11 ہوگئی ہے ، پالیسی کے ذریعے ہی پرائیویٹ سیکٹر کو سامنے لائے ہیں،پہلے کبھی پورٹ اینڈ شپنگ کا ذکر آتا تھا تو کرپشن بھی ساتھ آتی تھی، زمینوں کے سودے ، قبضے ، جہازوں میں کرپشن ، مگر اب ایسا نہیں ہماری ساری کمیونیکیشن اب ڈیجیٹل ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے منسٹری کو ڈیجیٹلائز کرلیا ہے اب ناڑے والی فائل آنا بند ہوگئی ہے ۔ کنٹینر ٹرمینل پاکستان کے پاس چار ہیں تین کے پی ٹی میں ہیں او رایک پورٹ قاسم کا ہے ، میں ابھی کہنا نہیں چاہتا جس دن پورٹ قاسم کی پریس کانفرنس کریں گے اس دن انشاء اللہ پتہ چلے گا ہم آپ کو ایک بہت اچھا اور بڑا سرپرائز دینے جارہے ہیں ۔ پہلے کبھی پورٹ اینڈ شپنگ کا ذکر آتا تھا تو کرپشن بھی ساتھ آتی تھی زمینوں کے سودے ، قبضے ، جہازوں میں کرپشن ، مگر اب ایسا نہیں ہماری ساری کمیونیکیشن اب ڈیجیٹل ہوگئی ہے ۔