• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل براؤن امریکی فضائیہ کے پہلے سیاہ فام سربراہ بن گئے

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام امریکی فوجی جنرل چارلس سی کیو براؤن نے فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔واشنگٹن کے قریب واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز پر جمعرات کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن امریکی قوم کیلئے ایک تاریخ ساز دن ہے اور وہ اس موقع کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

تازہ ترین