• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیس ایکس کے فالکن راکٹ نے 57سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیئے

واشنگٹن (جنگ نیوز ) امریکی کمپنی سپیس ایکس کے راکٹ فالکن 9کو جمعے کی صبح فلوریڈا سے روانہ کیا گیا جس کا مقصد سٹار لنک کمپنی کے انٹرنیٹ نظام سے متعلق 57سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچانا تھا۔سپیس ایکس کے راکٹ فالکن 9 نے اپنی پرواز کے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد اسٹار لنک نامی سیاروں کو خلا میں چھوڑ دیا۔ زمین کے مدار میں اس کمپنی کے سیٹلائٹ پہنچانے کی یہ 10 ویں پرواز تھی۔دنیا بھر میں تیز تر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سٹارلنک اب تک اپنے 600 سیٹلائٹ خلا میں بھیج چکی ہے۔

تازہ ترین