اوٹاوا(اے ایف پی) کینیڈا نے امریکی ایلومینیم پر3 اعشاریہ 6ارب ڈالرز کا کائونٹر ٹیرف عائد کردیا۔نائب وزیراعظم کرسٹیا فریلینڈ نے جمعے کو کہا کہ کینیڈا کے سامان پر مضحکہ خیز لیویز کے جواب میں یہ کائونٹر ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔فریلینڈ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایسے ٹیرف لگانے سے امریکہ نے مضحکہ خیز فیصلہ کرکے اپنے ہی لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے۔