سیہون (نامہ نگار) سن کے قریب انڈس ہائی وے پر دو تیز رفتار کاروں کا آمنے سامنے ٹکر سے ایک پولیس کانسٹیبل سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کہ مطابق کراچی سے سیہون شریف اور سیہون سے جامشورو جانے والی دو کاروں کا آمنےسامنے تصادم کہ نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں عبدالغفور، غوث بخش، غلام مصطفٰے اور سجاول کے رہائش پذیر پولیس کانسٹبل احمد علی جبکہ ایک نامعلوم شامل ہیں تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کہ بعد ورثاء کہ حوالے کردی گئیں۔