آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میرہ کچوڑی میں بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف آپریشن

پشاور(نیوزڈیسک)بجلی چوری اور اسکے نتیجے میں ہونیوالی اوور لوڈنگ پر قابو پانے کیلئے پیسکو چیف ایگزیکٹو عبدالجبار خان کی ہدایت پرپشاورکے مختلف علاقوں میںبجلی کے ناجائزاستعمال کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایکسین سٹی رورل ڈویژن محمد ریاض اور ایس ڈی او ابو الحسنات کی نگرانی میں میرہ کیچوڑی فیڈر کے علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا ۔اس دوران گائوں خاری قلعہ ‘ خٹکوپل کیمپ میںتین ٹرانسفارمرز اور ملحقہ ایل ٹی لائنیں کاٹ دی گئیں ۔ ان ٹرانسفامرز پر مجموعی طور پر مبلغ 45لاکھ روپے سے زائد رقم کی بقایاجات تھی۔ جبکہ 70سے زیادہ کنڈے بھی ہٹائے گئے ۔

پشاور سے مزید