• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس کل 10 لاکھ پودے لگائے گی: عثمان ڈار

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو کل ٹائیگر فورس ملک بھر میں 10 لاکھ پودے لگاتی نظر آئے گی۔

لاہور میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے کہا کہ ساڑھے 3 لاکھ سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل (9 اگست کو) ٹائیگر فورس کا دن مقرر کیا گیا ہے، جو کل 10 لاکھ پودے لگائے گی۔

عثمان ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس ضمن میں چترال سے گوادر تک پودے لگانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں، وزیراعظم نے عثمان ڈار کو بلا لیا

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 520 مقامات پر پودے لگائے جائیں گے، جبکہ سندھ میں ایک لاکھ 54 ہزار نوجوان رضا کارانہ کام کرنے کو تیار ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے یوتھ افیئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، ہم سندھ حکومت کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین