• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں ،وزیراعظم نے مشاورت کیلئے عثمان ڈار کو بلا لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے مشاورت کیلئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو بلا لیا ہے اور ان کی ملاقات جلد متوقع ہے۔ ملاقات میں ملک میں ایک کروڑ پودے لگانے کیلئے رضا کاروں کے تعاون پر مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم نوجوانوں کیلئے اہم پیغام بھی ریکارڈ کروائیں گے۔ ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کروایا دیا گیا۔

تازہ ترین