آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سارہ اور فلک نے کراچی کی بارش کیسے انجوائے کی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے کراچی میں ہونے والی مسلسل تیز بارش ساتھ انجوائے کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلک شبیر نے اپنے اکاؤنٹ سے کراچی کے دلکش موسم میں لی گئیں دلفریب تصویر شیئر کیں۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے اہلیہ سارہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری ملکہ،‘

دوسری جانب سارہ نے بھی کراچی کا موسم انجوائے کرتے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایموجیز کا استعمال کیا اور فلک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ 17 جولائی کو سارہ خان نے اپنی منگنی کی خوبصورت تقریب کی تصویر ہیش ٹیگ ’فلک کی دلہن‘ کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں فلک شبیر انہیں شادی کی پیشکش کررہے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید