قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سے متعلق کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ 270 کا ٹارگٹ آئیڈیل ہوگا ۔
انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں موجود وسیم اکرم نے آج کے میچ سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ آج بھی مانچسٹرمیں موسم اچھا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ 270 کا ٹارگٹ آئیڈیل ہوگا ۔
وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹر ویڈیو میں مزید کہا ہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم کو 244 رنز کی برتری حاصل ہے ۔