• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے



کراچی میں آج ہونے والی بارش سے کے الیکٹرک کے 350 سےزائد فیڈر ٹرپ کر گئے ، فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا نظام ایک مرتبہ پھر مفلوج ہوگیا۔ شہر کے کئی علاقے رات بھر اندھیرے میں ڈوبے رہے جبکہ دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

متاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، اسکیم 33 کے علاقے شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ ہونے کے بعد شاہ فیصل کالونی، لیاقت مارکیٹ، قائد آباد میں بھی بجلی کی فراہمی وقفے وقفے سے معطل ہورہی ہے۔

نیو کراچی، سرجانی، خدا کی بستی، کاٹھور میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے، جبکہ فیڈرل بی ایریا اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کل سے بارش کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملیر، شاہ فیصل کالونی، لیاری، گرین ٹاؤن اور عظیم پورہ میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، جونیجو ٹاؤن، ڈیفنس ویو، قیوم آباد میں بھی بجلی بند ہے، نشیبی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق چند مقامات پر بارش کے بعد ہونے والی تکنیکی خرابی ٹھیک نہیں ہوسکی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں جمع ہونے والے پانی کے باعث فنی خرابی کو دور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین