احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس پر اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا۔
عدالت میں جمع کروائے گئے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں نامکمل دستاویزات اور غلط نمبرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ایل این جی ضمنی ریفرنس درستی کے بعد دوبارہ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ایل این جی کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا تھا جس کی اسکروٹنی کے دوران انکشاف ہوا کہ ریفرنس میں تکنیکی خامیاں ہیں، ضمنی ریفرنس نامکمل ہونے کے ساتھ اس کی نمبرنگ بھی غلط ہے جس کے باعث نیب کو واپس کر دیا گیا ہے جو درستگی کے بعد دوبارہ رجسٹرار آفس میں جمع کرایا جائے گا۔
ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ان کے صاحبزادے عبداللّٰہ خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق سمیت 15 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔