• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے، سینما، بزنس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور بزنس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایکسپو سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور جم بھی 10 اگست سے کھولے جائیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ امیوزمنٹ پارک اس وقت نہیں کھولے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت اپنی ایس او پیز جاری کرے گی، ایڈیشنل ہوم سیکریٹری اس پر کام کر رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوئے تو اسکول 15 ستمبر کو کھول دے جائیں گے۔

دوسری جانب سعید غنی نے خبردار کیا کہ اگر کیسز بڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو جو بزنس کھول رہے ہیں وہ بند کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ 90 فیصد اتفاق ہے کہ چیزیں ایس او پیز کے تحت کھولنی چاہئیں۔

تازہ ترین