• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں کورونا کے 130 نئے کیس سامنے آگئے

ا ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں 21،696 کورونا شکار ہیں ، 719 انتقال کرگئے ہیں اور 19،596 صحت یاب ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 130 نئے انفیکشن ہوئے۔ فی الحال 117 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 25انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں ہیں۔ ویانا شہر میں 5،363 مثبت ٹیسٹوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وائرس سے اموات کی تعداد 204 ہے۔ 4،522 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ صحت کے ہاٹ لائن نمبر 1450 کو 1،129 کال کورونا کے حوالے سےموصول ہوئی ہیں۔
تازہ ترین