• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، آوارہ کتے نے دو سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں آوارہ کتے نے دو سالہ بچے کوبری طرح بھنبھوڑ ڈالا جس سے بچے کی آنکھ اور منہ متاثر ہوااور اسے ایل آر بی ٹی اسپتال اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہفتے کو کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی ایف بی ایریا میں سگ گزیدگی کا دلخراش واقعہ پیش آیا جب آوارہ کتے نے دو سالہ بچے کلیم اللہ پر حملہ کردیا۔ بچے کے والد عمر جان نے بتایا کہ بچہ علاقے میں کھیل رہا تھا جب اس پر کتے نے حملہ کیا، کتے نے بچے کی آنکھ اور منہ کو نوچ کھایا، کلیم اللہ کی آنکھ کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین