• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت میں مظاہروں میں شدت، فورسز سے جھڑپیں، وزارت خارجہ کی عمارت پر دھاوا

بیروت میں مظاہروں میں شدت، فورسز سے جھڑپیں


بیروت (اے ایف پی /جنگ نیوز)لبنانی دارالحکومت میں خوفناک دھماکوں کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کاسلسلہ نہ تھم سکا اور مظاہرین نے ہفتے کے روز فورسز سے جھڑپوں کے بعد وزارت خارجہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا،مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہو گئے ہیں اور متعدد مظاہرین نے عمارت میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔کچھ مظاہرین نے ملک کے سیاسی رہنماؤں کے بارے میں اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے شہید سکوائر پر فرضی پھانسی کے پھندے بھی بنائے۔اے ایف پی کے مطابق ایک شہری نے کہا کہ تین روز تک ملبہ ہٹانے اور اپنے زخموں پر مرہم لگانے کے بعد اب ہمارا غصہ پھٹنے کو ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قصور واروں کو سزا دی جائے۔اے ایف پی کے مطابق بیروت دھماکوں میں ہلاک ہونےوالوں میں ڈچ سفارتکار کی اہلیہ بھی شامل ہے۔دوسری جانب لبنانی صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے کسی میزائل حملے یا بم حملے کا نتیجہ ہوسکتے ہیں

تازہ ترین