• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخیرہ اندوزوںکیخلاف کارروائی‘ 270من گندم برآمد

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 270 من گندم برآمد کرلی ۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے اپنی ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر چمکنی میں فلور ملوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 270 من ذخیرہ کئے جانے والے گندم کو برآمد کرلیا۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ ذخیرہ اندوزوں نے صوبے میں آٹے کا مصنوعی قلت بنا کر عوام کو کرب میں مبتلا کیا جس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سرکاری گندم اور آٹے کی ترسیل کے باوجود ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا‘ صوبائی وزیر خوراک اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کے احکامات کے مطابق سرکاری آٹے کی ترسیل تیزی سے جاری ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرے جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین