• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کے لئے فوری انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے‘ آواز

پشاور (وقائع نگار)فنکاروں کی تنظیم آوازکے وفد نے ڈائریکٹر کلچر شمع نعمت سے ملاقات کی. وفد کی قیادت تنظیم کے صدر طارق جمال نے کی وفدنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر عادل مرحوم کی فن وثقافت کے لِے بڑی خدمات ہیں مرحوم کی فیملی کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے فنکاروں کے لیے انڈومنٹ فنڈ قائم کیاجائے جس سے بوقت ضرورت مستحق فنکار کی مدد کی جاسکیں ‘ صوبے میں پرفارمنگ آرٹ کے لئےاکیڈمی بنائی جائے ۔اور نشترہال کو آسان شرائط پر فوری طور پر کھولا جائے وفد نے فنکاروں کے لِے کام کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا اس موقع پرڈائریکٹر کلچر شمع نعمت نےکہا کہ فنکار وںکی فلاح و بہبود کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین