• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران 4 روز میں 19 افراد جاں بحق


کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران 4 روز میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں ایک اپارٹمنٹ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، کٹی پہاڑی کے قریب آبادی پر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ کاشان جاں بحق ہوا، جبکہ میوہ شاہ قبرستان کے قریب بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی نمبر 4 میں دکان کے شٹر سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ سٹی کوٹ اور سول اسپتال کے قریب کرنٹ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی ندی میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا، بنارس کے قریب بھی 6 سال کا بچہ ندی میں ڈوب گیا۔

ملیر ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح اتحاد ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ لیاری کے علاقے جہان آباد میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں 6 سال کا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، جبکہ گزشتہ روز پیر آباد ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش ریکسر ندی سے نکال لی گئی۔

جوہر موڑ پر فلیٹ کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور لیاقت آباد ایف سی ایریا میں کرنٹ لگنے سے 6 سال کا بچہ جاں بحق ہوا۔

تازہ ترین