• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان کی عثمان بزدار کے کان میں سرگوشی


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صحافیوں سے گفتگو کےد وران صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ان کے کان میں سرگوشی کی ۔

صحافی نے عثمان بزدار سے قومی احتساب بیورو(نیب ) سے متعلق سوال کیا تو جواب دینے سے پہلےصوبائی وزیراطلاعات نے وزیراعلیٰ پنجاب کے کان میں سرگوشی کی اور کہاکہ نیب کے خلاف نہیں بولنا۔

عثمان بزدار نے اس حوالے سے کہاکہ ایک نہیں 10 بار نیب بلائیں ،ہم جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس میں پیش ہوچکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہاکہ نیب میں بھی پیش ہوجائیں گے ، تمام معاملات قواعد و ضوابط کے مطابق چلارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں ،ہمارے خلاف منظم پروپیگنڈا ہورہا ہے ۔

تازہ ترین