• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے آزاد ہیں،چوہدری برادران


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے آزاد ہیں۔

ایک بیان میں چوہدری برادران نے کہاکہ ناچ گانے کے تمام ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے، تاکہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کر سکے۔

انہوں نے کہاکہ وہ مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی قبیح حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔

دونوں رہنما ؤں نے مزید کہاکہ افسوس ایسا کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہاکہ مساجد میں ایسی حرکتیں کرنا شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحے کے ذمے داروں کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جائے اور انہیں مثالی سزادی جائے۔

اس سےقبل لاہور کی تاریخی مسجد میں فلم کی عکس بندی کے دونوں فنکاروں کے رقص کے شارٹ فلمانے پر شہری سراپا احتجاج بن گئےدوسری طرف محکمہ اوقاف نے مسجد کے منیجر اشتیاق احمد کو معطل کردیا ہے ۔

تازہ ترین