• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"نیب کے خلاف نہیں بولنا" عثمان بزدار کی پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان کی سرگوشی

"نیب کے خلاف نہیں بولنا"


لاہور(جنگ نیوز)شجرکاری مہم کے آغاز پر سردار عثمان بزدار میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے ان سے نیب کے حوالے سے سوال پوچھا ۔ ابھی صحافی کا سوال مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ ان کے پہلو میں کھڑے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آنکھ مسلنے کا بہانہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کی اور انہیں کہا " نیب کے خلاف نہیں بولنا"فیاض الحسن چوہان نے تو اپنے تئیں وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کی تھی لیکن ڈائس پر رکھے میڈیا کے مائکس میں یہ بات ریکارڈ ہوگئی اور اب ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین