• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے، متنازع زمین پر شجر کاری مشتعل شہریوں نے پودے اکھاڑ دیے

کے پی کے، متنازع زمین پر شجر کاری مشتعل شہریوں نے پودے اکھاڑ دیے 


باڑہ ( آن لائن، جنگ نیوز ) ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں متنازع زمین پر شجر کاری ، مشتعل شہریوں نے ہزاروں پودے اکھاڑ پھینک دیئے، پودے اکھاڑنے والے اہلِ علاقہ نے کہا ہے کہ ان سے پوچھے بغیر ان کی زمین پر قبضہ کرکے شجر کاری کی گئی اس لیے پودے اکھاڑ دئیے، ٹی وی رپورٹ کے قریب متنازع زمین پر ایک فریق کی جانب سے شجر کاری کی اجازت دی گئی تھی جبکہ دوسرے فریق کے حامیوں نے دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں ایک روزہ قومی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔ ملک بھر میں ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر پاکستانی عوام پودے لگا رہی ہے ۔باڑہ میں ٹائیگرفورس نے زمین پر ہزاروں پودے لگائے لیکن پھر ایک دم کئی لوگوں نے وہاں دھاوا بول دیا اور تمام پودے اکھاڑ دیے۔پودے اکھاڑنے والوں نے شجرکاری کے میدان کو میدانِ جنگ بنا دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری زمین پر قبضہ کر کے ہماری مرضی کے بغیر وہاں پودے لگائے گئے ہیں اس لیے ہم نے پودے اکھاڑ دیے۔ پودے اکھاڑے جانے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا حکومت کا نقصان بھی ہوا ہے جبکہ بہت سے پودے ضائع بھی ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین