کوئٹہ (آ ن لائن)مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرتری کوئٹہ جاوید اقبال،آغا عمر شاہ، صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،طارق بٹ ایڈووکیٹ اورنثار اچکزئی نے بیان میں چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیرہ راغہ روڈ کی عدم تکمیل کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ٹھیکیداروں و دیگر سرکاری حکام کیخلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ 12سال سے مذکورہ روڈ پر کام جاری ہے کام کی سست روی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا اور وہ شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ لہٰذا اپیل کی جاتی ہے کہ مذکورہ روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔