• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،شدید گرمی، ناروا لوڈشیڈنگ، عوام کی زندگی اجیرن

پشاور (وقائع نگار )پشاور اور اسکے مضافاتی علاقوں میں شدید گرمی میں بارہ گھنٹے تک ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ بجلی کی بار بار ٹرپنگ نے بجلی صارفین کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے بجلی صارفین کے مطابق سب ڈویژن دائودزئی نے علاقہ کی بجلی لائن کو ورسک روڈ فیڈر ون سے ہٹا کر ورسک روڈ فیڈر ٹو پر ڈال دیا جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹوں سے بڑھ کر 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے صارفین کے مطابق وجہ بتائے بغیر عاشق آباد ورسک روڈ کی بجلی لائن دیہات کے ساتھ شامل کردی گئی ہے جبکہ مذکورہ علاقہ کے گردونواح میں واقع بااثر ہائوسنگ سوساٹیز کو چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تپتی دھوپ و سخت گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ قابل برداشت نہیں ہے ادھر اندرون شہر سو فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی بجلی کا بریک ڈائون جاری ہے یونیورسٹی روڈ گلبہار نوتھیہ ہشتنگری ، سکندر پورہ ، لاہوری ، نشتر آباد اور سول کوارٹرز کے رہائشیوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں بلوں کی ریکوری بھی پوری ہے اسکے باوجود پیسکوحکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی میں جینا حرام ہو گیا ہے انہوں نے اعلی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر شہریوں کو ریلیف مہیاءکیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
تازہ ترین