ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ چمن واقعے میں ملوث عناصر ہماری گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔
لیاقت شاہوانی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چمن دہشت گردی کے واقعہ میں 5 افراد شہید ہوئے، ملک دشمن عناصر عدم استحکام کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے، چمن واقعے میں ملوث عناصر ہماری گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مارچ میں کورونا کا مسئلہ ہوا اس سے ہم نبردآزما ہوئے، کورونا کے بعد ٹڈیوں کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت بارشوں کی صورتحال میں ہائی الرٹ پر ہے، بلوچستان کے کئی علاقوں میں توقع سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔