• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے مائیکروفنانس قرض لینے کی نئی تفصیلات جاری کردیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مائیکروفنانس قرض لینے سے متعلق تبدیل کی گئی حد کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیکرو فاننس قرض کی حد اور ریلیف اقدامات بڑھا رہے ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مائیکرو انٹرپرائز اور ہاؤسنگ قرضوں کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عام قرضوں کی حد 1 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کی جارہی ہے۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ عام قرض حاصل کرنے کے لیے آمدنی کی حد 12 لاکھ روپے ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ہاؤسنگ قرض حاصل کرنے کے لیے آمدنی کی حد 15 لاکھ روپے ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سونا گروی رکھ کر قرض لینے کی حد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مائیکروفنانس بینکوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان بھی کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین