برطانیہ میں ڈرون اڑانے کے نئے قواعد یکم جنوری سے نافذ ہوں گے۔
نئے ضوابط کے تحت یکم جنوری سے 100 گرام یا اس سے زائد وزن کا ڈرون اڑانے کے لیے آن لائن ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن تھیوری ٹیسٹ پاس کرنے پر ڈرون صارف کو فلائر آئی ڈی جاری کی جائے گی، جس کے بعد ہی ڈرون اڑانے کی اجازت ہوگی، اس سے قبل 250 گرام یا اس سے زائد وزن کے ڈرون اڑانے کے لیے تھیوری ٹیسٹ لازمی تھا۔
ریگولیٹرز کے مطابق نئے قواعد سے پانچ لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ڈرون تحفے میں ملنا عام بات ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جوناتھن نکلسن کے مطابق ڈرون اڑانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں۔