• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل اور پرنس ہیری میں پیشہ ورانہ علیحدگی کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

برازیل کے معروف نجومی اتھوس سالومے کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل آئندہ برسوں میں اپنی زندگی کے ایک بھرپور غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ پر مبنی دور سے گزریں گی۔

خود کو جدید دور کا نوسٹرے ڈیمس (معروف فرانسیسی نجومی) قرار دینے والے اتھوس سالومے نے کہا ہے کہ قریب مستقبل میں میگھن اور پرنس ہیری کے درمیان پیشہ ورانہ سطح پر علیحدگی دیکھنے میں آ سکتی ہے تاہم اس کا مطلب ازدواجی تعلقات کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

اتھوس سالومے نے ’ٹائلا‘ میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اِنہیں میگھن اور ہیری کے درمیان کام کے حوالے سے واضح فاصلے کے آثار نظر آرہے ہیں لیکن شادی ٹوٹنے کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات بدستور کشیدہ رہیں گے تاہم دونوں جانب سے نئے تنازعات سے گریز کیا جائے گا۔

اتھوس کے مطابق مستقبل قریب میں میگھن کو سابق شاہی عملے یا ناراض قریبی افراد کی جانب سے سخت تنقید اور ممکنہ انکشافات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے بعد وہ 2026ء کے دوران عوامی منظرنامے سے کچھ عرصے کے لیے غائب ہو جائیں گی۔

نجومی نے مزید کہا کہ 2026ء کے اختتام تک میگھن ایک نئے انداز میں واپسی کریں گی اور اس بار ان کی توجہ سماجی مسائل، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم اور ذہنی صحت پر مرکوز ہوگی۔

اتھوس سالومے کون ہے؟

اتھوس سلومے ایک ماہرِ نفسیات ہے جس کا تعلق برازیل سے ہے۔ اتھوس کو ’زندہ نوسٹرے ڈیمس‘ کہا جاتا ہے۔ 

اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے اہم عالمی واقعات کی پیش گوئی کی ہے جس میں  CoVID-19 اور ملکہ الزبتھ II کا انتقال شامل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید