آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جے یو آئی کا اجلاس 13 اگست کو اسلام آباد میں طلب

جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کا اجلاس 13 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی امراء شرکت کریں گے۔

جے یو آئی ف کے اجلاس میں  کورونا وائرس اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (قی پی پی) اور مسلم لیگ (ن ) کا رویہ بھی زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے اور جلسے جلوس کرنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید