• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات مثالی ہیں، وولکن بوز


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے اقدامات مثالی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتوں میں وولکن بوز نے عالمی وبائی مرض کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا اور ان کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات باقی دنیا کے مثال ہیں۔

وولکن نے یہ بھی کہا کہ کورونا کےخلاف پاکستانی کی پالیسیاں دیگر ممالک سے بہتر ہیں، ذاتی طور پر مشاہدہ کرنے پر بے انتہا خوشی ہے۔

تازہ ترین