ملک کے مختلف شہروں میں بازار اور شاپنگ مالز کھل گئے لیکن شہریوں نے احتیاطی تدابیر ہوا میں اڑادیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں بازار اور شاپنگ مالز کھل گئے۔
مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کا رش لگ گیا، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے والے ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے جبکہ ماسک لگانے والوں کی تعداد بھی انتہائی کم رہی۔
بڑے ریسٹورنٹس اور فوڈ کورٹس میں میزوں پر فاصلہ نظر آیا، لیکن ڈھابوں پر کھانے پینے کے شوقینوں نے سب کچھ حلوہ پوری، نہاری اور چائے کے شوق میں بھلادیا۔
کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہوگئیں جبکہ تعلیمی ادارے اور شادی ہال 15 ستمبر سے کھولے جانے کا امکان ہے۔