• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے: اردن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں شہری تنصیب کو حملے کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

اردنی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حملہ بحرین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن خلیجی ریاستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کو مشن ادھورا چھوڑ کر خطے کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید